معروف بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے بچے آنجہانی والد ارب پتی سنجے کپور کی ملکیت سے حصہ لینے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔
بھارتی نشریاتی ادارے’ ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘‘ کے مطابق کرشمہ کپور کے بچوں نے 9 ستمبر کو دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی کہ انہیں اپنے والد سنجے کپور کی جائیداد سے حصہدیاجائے۔
آنجہانی ارب پتی سنجے کپور مبینہ طور پر 30 ہزار کروڑ بھارتی روپے کے مالک تھے،درخواست میں بچوں نے سنجے کپور کی 21 مارچ کو سامنے آنے والی وصیت کو چیلنج کیا ہے، جس میں ان کی ساری جائیداد مبینہ طور پر ان کی سوتیلی ماں پریا کپور کے نام کر دی گئی تھی۔
کرشمہ کپور اورسنجے کپورکی بیٹی سمائرا اور بیٹے کیان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نہ تو سنجے کپورنے کبھی اس وصیت کا ذکر کیا اور نہ ہی پریا یا کسی اور نے اس کے بارے میں بتایا، سنجے کپور کی موت کے بعد پریا کا رویہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ وصیت جعلی ہے اور انہوں نے ہاتھ سے بنوائی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مبینہ وصیت نہ تو قانونی ہے، نہ درست بلکہ یہ جعلی اور مشکوک حالات میں تیار کی گئی ہے، ملکیت ہتھیانے کے لیےہمیں اصل وصیت دکھائی گئی نہ اس کی کوئی نقل فراہم کی گئی۔
درخواست میں والد کی جائیداد کی تقسیم، حساب کتاب اور اس کی منتقلی پر مستقل پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئےساتھ ہی عدالت سے کہا گیا ہے کہ پریا کپور کو ہدایت دی جائے کہ وہ سنجے کی تمام جائیداد اور ذاتی سامان کی تفصیلات بتائیں۔
سمائرا نے یہ مقدمہ اپنی ماں کرشمہ کپور کے ذریعے دائر کیاہے جنہیں جنرل پاور آف اٹارنی دیا گیا ہے جبکہ نابالغ کیان کو بھی ماں کی بطور سرپرست نمائندگی حاصل ہے۔
واضح رہے کہ کرشمہ کپور اور سنجےکپور نے 2003 میں شادی کی تھی اور 2016 میں ان کی طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد 2016 میں کرشمہ کپور نے سابق شوہر پر گھریلو تشدد سمیت جنسی غلامی کے سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے،اداکارہ نے مختلف انٹرویوز میں بتایا تھا کہ سنجے کپور نے ان سے ان کی شہرت اور دولت کی وجہ سے شادی کی تھی اور ان کے شوہر نے پیسوں کے عوض انہیں فروخت بھی کیا تھا۔
کرشمہ کپور نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ہنی مون پر ہی ان کے شوہر نے ان پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ شوہر کے مرد دوستوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کریں،سنجے کپور 53 برس کی عمر میں جون 2025 میں چل









