پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے نوجوان لڑکوں کو جلدی شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔
شعیب ملک نے ایک پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو کی گئی۔
تابش ہاشمی نے دوران شو سوال کیا کہ نوجوان لڑکوں کو 25 سال کی عمر میں شادی کر لینی چاہیے؟ جس پر شعیب ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو جلد شادی کر لینی چاہیے، اسلام بھی جلد شادی کرنے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اگر کسی بھی وجہ سے آپ کی جلدی شادی نہیں ہو رہی تو شادی کرنے میں تھوڑی تاخیر کریں اور 35 سال کی عمر کے بعد شادی کریں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے اپریل 2010 میں شادی کی تھی تاہم یہ شادی کامیاب نہ ہو سکی اور دونوں نے 2024 میں راہیں جدا کرلیں، جبکہ دونوں کا ایک بیٹا اذہان بھی ہے، طلاق کے بعد سابق کپتان نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کی ہے۔









