101

انسٹاگرام کی نئی اپڈیٹ، ریلز ویڈیوز اب ایپ سے باہر بھی چلیں گی

انسٹا گرام میں ریلز ویڈیوز کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ریلز ویڈیوز دیکھنے کے لیے پکچر ان پکچر فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس فیچر کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔

اس فیچر سے صارفین دیگر ایپس کو استعمال کرتے ہوئے انسٹا گرام ریلز کو اسکرین پر ایک چھوٹی ونڈو میں دیکھ سکیں گے۔

پکچر ان پکچر سے صارفین کو ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ یا دیگر کام کرنے کا موقع ملے گا۔

جن صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہے انہیں اس نئے فیچر کے بارے میں کمپنی کی جانب سے پوپ اپ نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

مختلف ایپس جیسے ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر پکچر ان پکچر سپورٹ کافی عرصے سے موجود ہے۔

مگر انسٹا گرام میں اب جاکر اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر کا اشارہ انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کچھ ماہ پہلے دیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ یہ فیچر جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے تو اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔