سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ شارجہ میں کھیلا جارہا ہے۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کا سامنا پاکستان سے ہوا تھا اور دونوں ٹیموں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔









