145

میچ کے دوران یادگار لمحہ ،لڑکے نے اسٹیڈیم میں اپنی محبوبہ کو پرپوز کردیا، ویڈیو وائرل

نیویارک یو ایس اوپن ٹینس میں بیلاروسی کھلاڑی سبالانکا اور کینیڈین کھلاڑی لیلیٰ فرنینڈز کے میچ کے دوران ایک لمحہ یادگار بن گیا، جب لڑکے نے اسٹیڈیم میں اپنی محبوبہ کو پرپوز کیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی کافی گردش کررہی ہے۔

میچ کے دوران اس خوبصورت لمحے کو کمنٹیٹرز سمیت اسٹیڈیم میں موجود تمام  تماشائیوں نے بھی خوب  انجوائے کیا اور اپنے اپنے موبائل فونز میں ان مںاظر کو قید کیا۔میچ کے بعد بیلاروسی ٹینس کھلاڑی سبالانکا نے کہا کہ دورانِ میچ اُنہوں نے اس طرح کا خوشگوار واقعہ پہلی بار دیکھا ہے، وہ خوبصورت لمحات تھے لیکن ان کا فوکس گیم پر تھا۔ ٹینس کھلاڑی سبالانکا نے جوڑے کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دی ہے۔