کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی مشہور اداکارہ منال خان کی انسٹا پوسٹ کے بعد ان کی شوہر اور اداکار احسن محسن سے طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں ۔
اداکارہ منال خان اور احسن محسن کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر منال کی انسٹا پروفائل کے سکرین شاٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ کہ حال ہی میں اداکارہ منال کی انسٹا پروفائل سے شوہر احسن محسن کا نام ہٹادیا گیا ہے۔
ان پیجز پر شیئر کیے گئے سکرین شاٹس کے مطابق اداکارہ کی انسٹاپروفائل پر پہلے ان کا نام منال احسن درج تھا جو کہ اب منال خان ہے۔
ان دعوؤں کے بعد جہاں منال اور احسن کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور پکڑلیا، وہیں شوبز کی خوبصورت جوڑی کے درمیان طلاق کی افواہوں پر مداحوں میں بھی تشویش دوڑ گئی۔
اس کے بعد متعدد صارفین منال اور احسن کو ہمیشہ ایک ساتھ دیکھنے کیلئے دعاگو نظر آئے تو وہیں کچھ صارفین نے ان افواہوں پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔ْ
متعدد صارفین کا کہنا تھاکہ منال خان کی انسٹاپروفائل پر شروع ہی سے منال خان درج ہے ۔
View this post on Instagram
تاہم اب منال خان کی جانب سے شوہر احسن محسن کے ساتھ شیئر کی گئی انسٹا ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ شوبز جوڑی کے درمیان علیٰحدگی جیسی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔
ویڈیو میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں سمندر کنارے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے ۔
ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں ازدواجی تعلق کے 4سال مکمل ہونے پر خوشی کااظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ منال خان کی شادی 10 ستمبر 2021 کو اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے ہاں یکم نومبر 2023 کو بیٹے حسن کی پیدائش ہوئی تھی۔









