122

گووندا نے طلاق کی خبروں کو رد کر دیا, رشتے کی اصل طاقت سامنے آگئی

بھارتی اداکار گووندا (govinda)اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا (sunita ahooja)نے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

گووندا نے ایک تقریب میں طلاق کی خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو کچھ ملا ہے ان کی اس کی بھی اوقات نہیں تھی۔ علیحدگی کی خبروں کو رد کرتے ہوئے انہوں نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ان کی بیوی ان کے گھر کی دیوی ہے۔

مرد جتنا بھی پیسہ یا شہرت کما لے اس کی قسمت اس کے گھر کی دیوی یعنی اس کی بیوی سے ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی عورت کی بےعزتی یا مخالفت ہرگز نہیں کرتے۔

تقریب میں ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی موجود تھیں جنہوں نے کہا کہ’ ’میرا شوہر صرف میرا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سنیتا آہوجا اور گووندا کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔