شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر پاک افغان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے گہما گہمی دیکھی جارہی ہے۔
میچ دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں اور ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے، اس بار افغان شائقین کی تعداد پاکستانی فینز سے زیادہ دیکھی جا رہی ہے جبکہ بھارتی شائقین بھی افغان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
انتظامیہ نے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کر دیے ہیں، یہاں تک کہ ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے ہیں، پاکستانی شائقین کے لیے ہرا اور افغان شائقین کے لیے نیلا رنگ مختص کیا گیا ہے۔
افغان شائقین پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم پاکستان کو شکست دے گی، شارجہ میں گرمی بھی عروج پر ہے مگر شائقین کا کرکٹ کو جنون ماند نہیں پڑ رہا۔









