122

ویو 3 اور فلو: گوگل نے ویڈیو سازی کو آسان بنا دیا

گوگل نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ویڈیو ایڈیٹر ویڈز کو تمام افراد کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

اب تک یہ اے آئی ویڈیو ایڈیٹر صرف گوگل ورک اسپیس یا اے آئی پلان سبسکرائبرز کو دستیاب تھا۔

مگر اب گوگل کے تمام صارفین اس اے آئی ویڈیو ٹول کو استعمال کرسکیں گے۔

انہیں اس میں ٹیمپلیٹس، اسٹاک میڈیا اور مختلف اے آئی فیچرز دستیاب ہوں گے۔

اس اے آئی ٹول کو 2024 میں گوگل ورک اسپیس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جو صارفین کو ویڈیو پریزینٹیشنز کی تیاری میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس سے آپ اسٹوری بورڈ تیار کرسکتے ہیں جس کے لیے یہ اے آئی ٹول سینز، اسٹاک تصاویر اور بیک گراؤنڈ میوزک تجویز کرتا ہے۔

اب تمام صارفین کو اس ٹول کا بنیادی ورژن دستیاب ہوگا جس میں کافی فیچرز دستیاب ہوں گے۔

مگر اس مفت ورژن میں نئے اے آئی فیچرز موجود نہیں ہوں گے جیسے اے آئی پر مبنی اواتار تیار کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اس بیسک ورژن میں پہلے دستیاب 12 اواتارز میں سے کسی ایک کو سلیکٹ کیا جاسکے گا اور پھر اپنے اسکرپٹ کو ایڈ کرنا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق ابھی آپ ویڈز کو اپنی شخصیت کے اے آئی اواتار تیار کرنے کے لیے استعمال نہیں کرسکتے۔

اس ٹول سے صارفین کسی مخصوص تصویر پر مبنی 8 سیکنڈ کی ویڈیو بھی تیار کرسکیں گے۔

اگر آپ اس ویڈیو کو پریزینٹیشن میں استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ اے آئی کی مدد سے filler الفاظ کو خارج کرسکیں گے۔