163

سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج  فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 700  روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 10 ڈالر اضافے سے 3390 ڈالر فی اونس ہے۔