201

سنجے دت اور بیٹی کے تعلقات پر سوال، ترشیلا کی پوسٹ نے مداحوں کو چونکا دیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشلا دت نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ میں  تریشلا دت نے خاندانی تعلقات، ذہنی صحت اور والدین کے خراب رویوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ شخص جو آپ سے خونی رشتہ رکھتا ہے ضروری نہیں کہ آپ کی زندگی کا حق رکھتا ہو، آپ کو اپنے ذہنی سکون کی خاطر اُن سے کم رابطہ رکھنے یا کسی بھی طرح سے رابطہ منقطع کرنے کا انتخاب کرنے کا پورا حق ہے۔