بالی وڈ کے معروف اداکار فیصل خان نے ایک بار پھر اپنے بڑے بھائی اور سپر اسٹار عامر خان کے خلاف حیران کن اور سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل نے اپنے بھائی اور پورے خاندان سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک غیر ملکی صحافی جیسیکا ہائنز کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور ان سے ایک غیر شادی شدہ بچہ بھی ہے۔
اب انہوں نے کہا ہے کہ عامر ان دعوؤں کو مسترد نہیں کر سکتے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ عامر خان کا خاندانی رشتہ بہت پیچیدہ ہے اور ان کی ذاتی زندگی کی عوام کے سامنے جھوٹی تصویرپیش کی جاتی ہے، جو حقیقت سے بہت دور ہے۔









