واشنگٹن معروف ماہرِ طبیعیات ڈاکٹر ایرک ڈیوس، جو ماضی میں پینٹاگون کے خفیہ مشنز پر کام کر چکے ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ کائنات میں چار اقسام کی خلائی مخلوق موجود ہیں اور امریکی حکومت اس بارے میں پہلے سے آگاہ ہے۔
ان کے مطابق یہ مخلوق "گریز" (Grays)، "نورڈکس" (Nordics)، "انسیکٹائیڈز" (Insectoids) اور "ریپٹیلینز" (Reptilians) کہلاتی ہیں۔
یہ دعویٰ امریکی کانگریس کیپٹل ہل میں یو ایف اوز اور نامعلوم فضائی مظاہر (UAPs) پر ہونے والی ایک سماعت کے دوران سامنے آیا، جس میں ڈاکٹر ڈیوس نے بتایا کہ یہ چاروں اقسام مبینہ طور پر ان نامعلوم خلائی جہازوں کے آپریٹر ہو سکتی ہیں۔









