173

سلمان خان کی ٹی وی کمائی نے ان کی فلمی دولت کو مات دے دی

 ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 19 کی شروعات  ہوچکی ہے۔ گرینڈ پریمیئر کی میزبانی سلمان خان نے کی اور انہوں نے نئے ہاؤس میٹس کا استقبال کیا۔ 

ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق اس سیزن کیلئے  سلمان خان نے اپنی فیس تقریباً 40 فیصد کم کر دی ہے۔ پچھلے سیزن میں انہیں کُل 250 کروڑ روپے دیے گئے تھے، جبکہ اس بار بگ باس 19 کے لیے وہ مبینہ طور پر 150 کروڑ روپے لے رہے ہیں۔ اس حساب سے سلمان خان کی فی ہفتہ فیس 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔

اب تک، یعنی پچھلے 14 سیزنز میں سلمان خان کی کُل کمائی مبینہ طور پر تین ہزار  کروڑ روپے سے زائد ہو چکی ہے۔ اور اگر اس سیزن کے اندازے بھی شامل کر لیے جائیں تو سلمان خان نے اس ریئلٹی شو سے مجموعی طور پر تقریباً 3428 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، سلمان خان کی نیٹ ورتھ 2900 کروڑ روپے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بگ باس کے 15 سیزنز سے ان کی مجموعی کمائی ان کی 2025 کی نیٹ ورتھ سے تقریباً 18 فیصد زیادہ ہے۔