ممبئی میں ایک بزرگ خاتون صرف ایک لیٹر دودھ آن لائن منگوانے پر اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی 18 لاکھ بھارتی روپے سے محروم ہوگئی۔
بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ممبئی کے علاقے واڈالا کی رہائشی 71 سالہ خاتون کو 4 اگست کو ایک شخص نے فون کیا جس نے خود کو ایک ڈیری کمپنی کا ملازم ظاہر کیا۔مذکورہ شخص نے خاتون کو ایک لنک بھیجا اور کہا کہ آرڈر مکمل کرنے کے لیے ذاتی اور بینک کی تفصیلات درج کریں، ملزم ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فون پر رابطے میں رہا اور انہیں مرحلہ وار ہدایات دیتا رہا۔









