189

ورجینیا کے ساحل کے قریب امریکی نیوی کا ایف 18 طیارہ گر کر تباہ

امریکی ریاست ورجینیا کے ساحل کے قریب امریکی نیوی کا ایف 18 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نیوی کا ایف 18 سپر ہارنٹ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا، پائلٹ کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں،یاد رہے گزشتہ 10 ماہ کے دوران تباہ ہونے والا یہ چھٹا امریکی ایف 18 طیارہ ہے۔

10 ماہ میں یمن پر امریکی جارحیت کے دوران 2، تربیتی پروازوں کے دوران 2 طیارے تباہ ہوئے،تباہ شدہ طیاروں میں فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک طیارہ بھی شامل ہے۔