انگلینڈ میں باپ بیٹے نے 5 من وزنی ٹونا فش پکڑ نے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 59 سالہ جوناتھن سمپر اور ان کے 29 سالہ ہیری نے انگلینڈ کی ڈیون شائر کاؤنٹی کے دریا سے اس 8 فٹ لمبی ٹونا فش کا شکار کیا۔
مقامی مچھلی مارکیٹ کے تاجر کا کہنا ہے یہ مچھلی ایک ہزار افراد کا پیٹ بھرنے کیلئے کافی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستانی روپے میں اس مچھلی کی قیمت 8 لاکھ روپے بنتی ہے۔
مچھلی پکڑنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاناتھن نے کہا کہ ایسے واقعات زندگی میں کم ہی رونما ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری فیملی کا ہر فرد اتنا بڑا شکار ہاتھ لگنے پر خوشی سے نہال ہے۔









