132

خوبصورتی کی دوڑ میں ہانیہ عامر نے ایما واٹسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کا جادو ایک بار پھر چل گیا، وہ دنیا کی حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق دنیا کی حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست میں ہانیہ عامر کا چھٹا نمبر ہے۔

پاکستانی اداکارہ نےکئی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا، جن میں ہالی وڈ کی مشہور  اداکارہ ایما واٹسن بھی شامل ہیں،  جنھیں خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں آٹھواں نمبر ملا۔

فہرست میں پہلی پوزیشن ہالی وُڈ اداکارہ مارگوٹ روبی (Margot Robbie) نے حاصل کی۔

ہانیہ عامر دنیا کی حسین ترین اداکاراؤں میں شامل، ایما واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

دنیا کی خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں دوسری پوزیشن امریکی اداکارہ شیلینی وُوڈلی نے حاصل کی۔

ہانیہ عامر دنیا کی حسین ترین اداکاراؤں میں شامل، ایما واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

جب کہ تیسری پوزیشن پر چینی اداکارہ Dilraba Dilmurat رہیں۔

ہانیہ عامر دنیا کی حسین ترین اداکاراؤں میں شامل، ایما واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا