103

برطانیہ میں ڈرائیونگ کرنیوالے شہریوں کیلئے آنکھوں کا ٹیسٹ لازمی قرار

برطانیہ میں ڈرائیونگ کیلئے 70 سال سے زائد عمرکے افراد کیلئے آنکھوں کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ڈرائیونگ قوانین میں اصلاحات کی گئی ہے جس کے بعد 70 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ایک نئی پابندی لگائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  عمر رسیدہ افراد کیلئے بینائی کے ٹیسٹ کو پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے،  ٹیسٹ میں فیل ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ پر پابندی لگائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام کمزور بینائی والے ڈرائیور کی وجہ سے ہونے والی 4 اموات کی تحقیقات کے بعد کیا گیا جس کے باعث برطانیہ کے لائسنسنگ سسٹم کو "یورپ میں سب سے سست" قرار دیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ  اسکاٹ لینڈ کے علاوہ برطانیہ اور ویلز میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے اورشراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔