125

ایپل کا جدید روبوٹ گھریلو معاونت کے لیے تیار

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اے آئی سے چلنے والے روبوٹ سمیت متعدد نئی ڈیوائسز پر کام کر رہی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق دیگر ڈیوائسز میں ہوم-سیکیورٹی کیمرا اور سِری-انیبلڈ اسمارٹ اسپیکر شامل ہیں جن کی لانچ 2027 میں متوقع ہے۔

جے 595 نامی یہ نیا روبوٹ ایک مکینکی جسم کی طرح ہوگا جس کے اوپر سر کی جگہ آئی پیڈ منی نصب ہوگا اور یہ روبوٹ صارف کے پیچھے گھر میں گھوم سکے گا۔

اس روبوٹ کو مبینہ طور پر میز یا کچن کے کاؤنٹر پر لوگوں کی معاونت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

روبوٹ سے جڑی ایک ایپ صارفین کو فاصلے سے روبوٹ کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکے گی جبکہ ایک جدید شکل کی سری موجودہ اسمارٹ اسسٹنٹ سے کہیں زیادہ خدمات فراہم کر سکے گی۔