117

انیپولس کاؤنٹی میں ریسکیو مشن کے دوران ہیلی کاپٹر جھیل میں گر گیا

کینیڈا میں جنگل کی خوفناک آگ بجھانے والا ایک ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا میں جنگل میں آگ بجھانے والا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ کو بچالیا گیا ہے۔


شنہوا کے مطابق صوبائی محکمہ برائے قدرتی وسائل سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر انیپولس کاؤنٹی میں آگ بجھانے کے دوران جھیل میں گرکر تباہ ہوگیا۔

ریسیکیو ٹیموں نے پائلٹ کو بچالیا، ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔