پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ صائمہ نور کی وائرل جِم ویڈیو مداحوں کے لیے فٹنس موٹیویشن بن گئی۔
صائمہ نور اپنی خوبصورتی، دلکشی اور اسکرین پر جادوئی موجودگی کے باعث چار دہائیوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔
صائمہ نور آج بھی پہلے کی طرح خوبصورت، فٹ اور اسٹائلش ہیں، وہ اب کم پروجیکٹس کرتی ہیں لیکن اسکرین پر ان کی واپسی ہمیشہ دھماکے دار انداز میں ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا خاص خیال رکھنے والی صائمہ نور اب بھی باقاعدگی سے جِم جاتی ہیں تاکہ خود کو صحت مند اور متحرک رکھ سکیں۔
حال ہی میں جِم میں ورزش کرتی ہوئی ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جسے دیکھ کر مداح فٹنس موٹیویشن حاصل کر رہے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔









