220

ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ان دنوں ہانیہ عامر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار عاصم اظہر ہیں۔

اداکارہ نے  رواں ہفتے ہی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہل چل مچی ہوئی ہے۔

تاہم اداکارہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شہر کی سڑکوں پر ڈانس کرتی نظر آئیں۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

 

ویڈیو میں اداکارہ موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور ڈانس کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ہانیہ عامر نے مختلف تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ موج مستی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے گھڑ سواری کے بھی مزے لیے۔