آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس سروس بند کر دی گئی۔
وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس سروس بند کرنے سے متعلق قومی اسمبلی کو مطلع کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے مطابق وفاق نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس کی فنڈنگ روک دی ہے، وہاں اسٹیٹ لائف ہیلتھ انشورنس فراہم نہیں کر رہی۔
جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے 3 کروڑ 30 لاکھ، بلوچستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ اور خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جا رہی ہے۔









