106

ملک ریاض کا درد بھرا پیغام: لاکھوں پاکستانیوں کی سرمایہ کاری خطرے میں

ملک ریاض نے ایک جذباتی پوسٹ میں کہا کہ:

"درجنوں اسٹاف ممبران کی گرفتاری، کمپنی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے، اسٹاف کی گاڑیوں کی ضبطی اور دیگر سخت اقدامات کے باعث بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں ملک بھر میں شدید متاثر ہو چکی ہیں۔

ہماری کیش فلو مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ روزمرہ کی سروسز فراہم کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ہم اپنے ہزاروں ملازمین کو تنخواہیں دینے کے قابل نہیں رہے۔ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں پورے پاکستان میں بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔"

ملک ریاض نے مزید خبردار کیا:

"ہم اس آخری قدم سے صرف ایک قدم پیچھے ہیں، لیکن زمینی صورتحال ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مزید بگڑتی جا رہی ہے۔"

اس سے قبل نیب نے اعلان کیا کہ وہ 7 اگست 2025 کو ملک ریاض کی متعدد ہائی پروفائل جائیدادوں کی نیلامی کرے گا۔