پاکستان سٹاک ایکسچنج میں تمام ریکارڈ پاش پاش ہوگئے اورہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچنج پہلی بار 1 لاکھ 42 ہزار کی سطح پار کر گئی،ہنڈریڈ انڈیکس میں 965 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعدہنڈریڈ انڈیکس 142000 کی سطح پر ٹریڈکررہاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لئے ریکارڈ ساز رہاتھا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1827 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1.30 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 41 ہزار 34 کی نئی بلند سطح پر بند ہواتھا۔
سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 180 ارب روپے مالیت کے 2.81 ارب حصص کا کاروبار ہوا، دوسری جانب نئے کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعدڈالر 282.72 روپے سے کم ہوکر 282.60 روپے پر آگیاہے۔









