امریکہ کا عالمی تجارتی دھماکہ: 69 ممالک پر نئی امپورٹ ٹیرف نافذ۔
واشنگٹن سے ایک غیر معمولی پیش رفت میں، امریکہ نے دنیا کے 69 ممالک پر فوری طور پر نئی درآمدی ڈیوٹیاں (import tariffs) لگا دی ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب کئی ممالک مقررہ وقت پر تجارتی معاہدے مکمل نہ کر سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پالیسی پر دستخط کرتے ہوئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا، جس کے تحت ہر ملک کو مختلف شرح سے ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نئے ٹیرف کی تفصیلات:
برازیل: سب سے زیادہ، 50٪
سوئٹزرلینڈ: 39٪
کینیڈا: پہلے 25٪ تھی، اب 35٪ ہو گئی
پاکستان: خوش قسمتی سے آخری لمحے کے معاہدے کے بعد ٹیرف 29٪ سے کم ہو کر 19٪ کر دیا گیا۔
بنگلہ دیش: 20٪
ترکی (Türkiye): 15٪
انڈیا: ایک دن پہلے ہی 25٪ ٹیرف عائد ہو چکی
بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی:
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ اختلافات صرف تجارتی نہیں بلکہ جیوپولیٹیکل نوعیت کے ہیں — خاص طور پر BRICS اتحاد اور بھارت کے روس کے ساتھ بڑھتے روابط کی وجہ سے۔
حکام کا کہنا ہے کہ "یہ جھگڑے ایک رات میں حل ہونے والے نہیں ہیں۔"









