116

ہیکرز سے بچیں! ای میل اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے کا مکمل گائیڈ

 ای میل ہیکنگ: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیسز میں تشویشناک اضافہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ای میل اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد ماہرین سائبر سیکیورٹی فوری اقدامات کی تلقین کر رہے ہیں تاکہ طویل مدتی نقصانات سے بچا جا سکے۔

ایک ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے ہیکرز کئی دیگر سروسز میں گھس سکتے ہیں، ذاتی ڈیٹا چرا سکتے ہیں، یا آپ کے جاننے والوں سے دھوکہ دہی سے مالی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

"ای میل ڈیجیٹل شناخت کا مرکز ہے۔ اگر یہ ہیک ہو جائے تو بینکنگ، کلاؤڈ اسٹوریج، شاپنگ ایپس اور سوشل میڈیا سب خطرے میں آ جاتے ہیں،" لاہور سے تعلق رکھنے والے سائبر سیکیورٹی ماہر اسد محمود نے وضاحت کی۔

برطانیہ میں "Which? Tech Support" کے مطابق ہیک شدہ ای میلز سے اکثر فرینڈز کو فشنگ میسجز بھیجے جاتے ہیں یا جعلی گفٹ کارڈز مانگے جاتے ہیں، اور متاثرہ افراد کو اس وقت تک خبر ہی نہیں ہوتی جب تک کوئی دوست یا رشتہ دار آگاہ نہ کرے۔

 اپنا ای میل واپس حاصل کرنے کے 6 اقدامات

پاسورڈ فوراً تبدیل کریں اگر اکاؤنٹ تک رسائی موجود ہے تو فوراً نیا، مضبوط اور منفرد پاسورڈ رکھیں۔ اگر رسائی ختم ہو گئی ہو تو ‘Forgot password’ کے ذریعے ریکوری شروع کریں۔

تمام ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ کریں ہیکرز پسِ پردہ لاگ اِن رہتے ہیں۔ Gmail، Outlook اور Apple ID کے ڈیوائس مینجمنٹ میں جا کر مشکوک ڈیوائسز کو ہٹائیں۔

آٹو فارورڈنگ بند کریں اکثر ہیکرز فارورڈنگ آن کر کے تمام نئے ای میلز حاصل کرتے رہتے ہیں۔

ان باکس فلٹرز چیک کریں ہیکرز غیر مرئی فلٹرز لگا کر اہم میسجز چھپا سکتے ہیں۔ Gmail، Outlook اور iCloud میں جا کر تمام فلٹرز کا جائزہ لیں۔

اپنے دوستوں کو مطلع کریں اگر آپ کے اکاؤنٹ سے جعلی ای میلز گئیں ہیں تو سب کو آگاہ کریں تاکہ مزید دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

دیگر اکاؤنٹس محفوظ کریں اگر یہی پاسورڈ دیگر اکاؤنٹس میں بھی تھا، فوراً تبدیل کریں۔ خاص طور پر بینکنگ، سوشل میڈیا اور آن لائن شاپنگ اکاؤنٹس۔