91

ہونڈا کا بڑا قدم: پاکستان میں پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف

ہونڈا اٹلس نے پاکستان میں اپنی دو نئی موٹر سائیکلیں — CG150 اور پہلی الیکٹرک اسکوٹر Icon e — باقاعدہ طور پر متعارف کروا دی ہیں۔ یہ پیش رفت پاکستان میں روایتی اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ دونوں کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

CG150 کو حالیہ ہفتوں میں سڑکوں پر آزمائشی طور پر دیکھا گیا تھا جس کے بعد شائقین میں تجسس بڑھ گیا تھا۔ یہ 150cc فور-اسٹروک SOHC انجن، کِک اور سیلف اسٹارٹ کی سہولت، LED ہیڈلائٹس، فرنٹ ڈسک اور رئیر ڈرم بریکس جیسی خصوصیات کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ اس کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

CG150 کی نمایاں خصوصیات:

  • انجن: OHC ود بیلینسر شافٹ

  • گیئرز: 5 اسپیڈ آل فارورڈ

  • رِمز: الائے وہیلز

  • بریکنگ: فرنٹ ڈسک، رئیر ڈرم (کمبائنڈ بریکنگ)

  • اسٹارٹ آپشن: کِک اسٹارٹ اور سیلف اسٹارٹ

  • ہیڈلائٹس: ایل ای ڈی

دوسری جانب، ہونڈا نے Icon e کے نام سے اپنی پہلی الیکٹرک اسکوٹر بھی لانچ کر دی ہے، جس کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ یہ ماڈل پاکستان کی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی (NEVP) کے تحت متعارف کرایا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ ہونڈا نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ایک بیان میں الیکٹرک اسکوٹرز متعارف کروانے کے ارادے کی تصدیق کی تھی۔ کمپنی کے مطابق، وہ مقامی موسمی اور روڈ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ماڈل تیار کر رہی ہے، جبکہ روڈ ٹیسٹنگ اور کوالٹی چیک بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔