168

گینیز ورلڈ ریکارڈز کو نئی کوشش کے شواہد جمع کرا دیے گئے

سیریل گینیز ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے اپنے دوست کے ساتھ 7.5 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑ کر نئے ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ 181 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے دوست جوناتھن ہینن کے ساتھ مل کر پہلے 15 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ لیکن کچھ عرصہ بعد یہ ریکارڈ کولٹن شیپرڈ اور کیمرون سیورسن نے 11 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑ کر اپنے نام کر لیا۔ ریکارڈ کو واپس پانے کے لیے ڈیوڈ رش اور جوناتھن ہینن نے ایک اور کوشش کی اور 7.5 سکینڈ میں 10 غبارے پھوڑ ڈالے۔ ریکارڈ کی کوشش کے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز کو جمع کرا دیے گئے ہیں۔ ادارے کی جانب سے حتمی فیصلہ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔