لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ECB) نے بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں لیام ڈاسن کو آٹھ سال بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
35 سالہ لیفٹ آرم اسپنر ڈاسن نے آخری ٹیسٹ جولائی 2017 میں کھیلا تھا۔ وہ زخمی شوائب بشیر کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں، جنہیں تیسرے ٹیسٹ میں فنگر فریکچر ہوا۔
ڈاسن 2019 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھی کھیل چکے ہیں۔
سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے، اور وہ بدھ سے شروع ہونے والے چوتھے میچ میں فتح حاصل کر کے پانچ میچز کی سیریز 2018 کے بعد پہلی بار جیت سکتا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم: زیک کراؤلی، بین ڈکیٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، لیام ڈاسن، کرس ووکس، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر۔









