74

پاکستان ٹی20 میں سب سے زیادہ شکستیں کھانے والی ٹیم بن گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 فارمیٹ میں زوال کا شکار ہے اور 2022 سے اب تک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ قومی ٹیم دنیا کی سب سے زیادہ ہارنے والی T20 ٹیم بن چکی ہے۔ تازہ ترین شکست بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں سامنے آئی، جس نے شائقین اور تجزیہ کاروں کو حیران کر دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 2022 سے اب تک 73 ٹی20 میچز کھیلے، جن میں سے 39 میں شکست کا سامنا کیا، جو کہ تمام آئی سی سی فل ممبرز میں سب سے زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بار بار کی کپتانی تبدیلیاں، غیر واضح حکمت عملی، کوچز کا تسلسل سے تبدیل ہونا اور نیا ٹیلنٹ نہ ابھرنے دینا ان ناکامیوں کی بڑی وجوہات ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دیگر ٹیمیں جدید، جارحانہ کرکٹ کی طرف بڑھ چکی ہیں، جبکہ پاکستان اب بھی پرانی حکمت عملی پر چل رہا ہے۔

پی سی بی کے لیے یہ اعداد و شمار خطرے کی گھنٹی ہیں۔ اگر فوری اور گہرے اصلاحاتی اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کا ٹی20 کی دنیا میں مقام صرف ماضی کی یاد بن جائے گا۔

TeamMatches PlayedMatches LostW/L RatioPakistan73390.794West Indies69360.861Zimbabwe71360.888Bangladesh69350.914Ireland61340.735