120

شاہ دولت نے 8080 میٹر بلند چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کر دی

پاکستانی کوہ پیما شاہ دولت  نے 8080 میٹر بلند گیشربرم ون سر کرلی۔ 

شاہ دولت نے مصنوعی آکسیجن استعمال کیے بغیر 8080 میٹر بلند گیشربرم ون چوٹی کو سر کیا ہے۔

گلگت سے تعلق رکھنے والے شاہ دولت اتوار کی صبح 11 بجے گیشر برم ون کے ٹاپ پر پہنچے تھے۔

گیشربرم ون کے بعد اب شاہ دولت براڈ پیک سر کرنے کی پیش قدمی شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہ دولت اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت اور گیشربرم ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔