86

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے سے  3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے اضافے سے 3لاکھ 6 ہزار 584 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے سے 3351 ڈالر فی اونس ہے۔