257

ڈیرہ اسماعیل خان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں زمین کے تنازع پر 6 افراد کو قتل کردیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے   پنیالہ میں پیش آیا، فریقین قریبی رشتے دار تھے جن کے درمیان باغ کی اراضی پر تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں گروپوں کے د رمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ْ