120

میرا نے برطانوی ہائی کمشنر سے ویزا پر نظرثانی کی اپیل کر دی

معروف اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی۔


اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں برطانیہ کا ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ لندن میں زیرِ علاج اپنی بہن سے ملاقات کر سکیں جو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے۔


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے میرا نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے درخواست کی کہ وہ ان کی ویزا درخواست پر غور کریں۔

 


معروف اداکارہ نے کہاکہ ان کی بہن اس وقت لندن میں ہے اور ان کا گھر اور خاندان بھی وہیں موجود ہے لیکن ایک غلط فہمی کی بنا پر وہ کئی سالوں سے لندن نہیں جا سکیں کیونکہ ان کا ویزا مسترد ہوتا رہا،اپنی حالیہ ویزا درخواست کے ساتھ انہوں نے اپنی بہن کی طبی رپورٹس بھی جمع کروا دی ہیں۔

 

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے انکشاف کیا تھا کہ برطانوی امیگریشن حکام نے ماضی میں میرا کو انگلش زبان پر عبور نہ ہونے کی بنیاد پر برطانیہ میں داخلے سے روک دیا تھا اور ان پر 10 سالہ پابندی عائد کی گئی تھی، جو اب ختم ہو چکی ہے۔