91

گوگل کروم کا نیا فیچر: ایڈریس بار اب نیچے منتقل کریں

گوگل نے  اینڈرائیڈ فونز کے لیے کروم براؤزر کے ایڈریس بار کو اوپر سے نیچے منتقل کرنے کانیادلچسپ فیچر متعارف کرا دیا۔

کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اعلان جون 2025 میں کیا گیا تھا اور اب اسے باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے،یہ فیچر 2023 سے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے کروم براؤزر میں دستیاب تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر میں صارف کو آزادی ہوگی کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق ایڈریس بار کی لوکیشن کو سیٹ کرسکے،اس کے ذریعے ایڈریس بار کو سکرین پر ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنا بہت آسان ہے،بس ایڈریس بار کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کے بعد وہاں Move address bar to the bottom نامی آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کریں گے تو ایڈریس بار نیچے منتقل ہو جائے گا،اسی طرح  اسے نیچے سے واپس اوپر بھی لاسکیں گے۔

کروم سیٹنگز اوپن کرنے پر بھی وہاں ایڈریس بار نامی نیا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے اسے اوپر نیچے کیا جا سکتا ہے۔

بیشتر سمارٹ فونز کا ڈسپلے کا فی بڑا ہوتا ہے اور اوپر موجود ایڈریس بار کو ایک ہاتھ سے استعمال کرنا ممکن نہیں لیکن نیچے موجود ایڈریس بار میں یہ کام آسانی سے ممکن ہو جاتا ہے،آسان الفاظ میں ایڈریس بار کو نیچے منتقل کرنے پر صارفین کے لیے ٹائپ کرنا زیادہ آسان ہوگا۔