55

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی  قیمت 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہو گئی۔

دوسری طرف چاندی کی فی تولہ 4014 روپے پر مستحکم رہی۔