چین سے تعلق رکھنے والا شخص اپنی گرل فرینڈ سے بریک اپ کے بعد انتہائی افسردگی کی حالت میں پہاڑوں میں جابسا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایاکہ یوہانگ ڈسٹرکٹ سے ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس نے بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی ژولین تین دن سے لاپتا ہے۔
اس کے بعد پولیس ژولین کے فلیٹ پر پہنچی جہاں فلیٹ کو خالی اور فون کو بھی گھر میں ہی پایا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ژولین کو تلاش کرنے کی کوشش کی جس سے معلوم ہوا کہ وہ پیدل نکل کر دلانگ کے پہاڑی علاقوں کی جانب گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ژولین کی تلاش کیلئے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی مدد حاصل کی گئی۔
ڈرونز اور سراغ رساں کتوں سمیت ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا لیکن ناکامی کا سامنا رہا تاہم 26 جون کو ژولین کو کیمرے کی آنکھ میں پھٹے پرانے کپڑوں میں دیکھا گیا۔
ژولین نےپولیس کو بتایا کہ اس کا حال ہی میں بریک اپ ہوا تھا اور وہ اپنی گرل فرینڈ کو بھلانے کی کوشش کر رہا تھا۔
اور اسی لیے پہاڑوں کی طرف اپنے دماغ کو پرسکون کرنے کیلئے نکل گیا تھا۔
ژولین نے مزید بتایا کہ اس نے جنگل میں 6 دن گزارے، ابتدائی 3 دن کچھ نہیں کھایا تاہم بعد میں جنگل میں موجود پھل اور ندی کا پانی پی کر دن گزارے۔
ژولین کی یہ سٹوری سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔









