97

سونے کی قیمت میں کمی، سرمایہ کاروں کی نظریں اگلے رجحان پر

کراچی: سونے  کی قیمت میں گزشتہ 3 روز  کے مسلسل اضافے کے بعد آج کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد  3 لاکھ 59 ہزار روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 3لاکھ 7ہزار784 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 3365 ڈالر فی اونس ہے۔