ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ ماہا حسن نے کم عمری میں جنسی ہراسانی کانشانہ بننے کاانکشاف کردیا۔
اداکارہ ماہاحسن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے دردناک لمحے سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں کم عمری میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@maha_hasan_fanpage)
ماہاحسن نے کہاکہ ان سے بچپن میں نامناسب انداز میں بات کی گئی اور غلط انداز میں چُھو کر جسمانی طور پر ہراساں کیا گیا، تاہم اُس وقت وہ اتنی کم عمر تھیں کہ انہیں اندازہ نہ ہو سکا کہ یہ سب کچھ غلط اور غیر اخلاقی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@maha_hasan_fanpage)
ماہا حسن نے بتایا کہ اس واقعے نے ان کی سوچ اور اقدار کو بری طرح متاثر کیا، ابتدا میں وہ اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کا جواز ڈھونڈتی رہیں اور سوچتی تھیں کہ شاید اُس شخص کو ذہنی علاج کی ضرورت ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ احساس ہوا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
ماہاحسن نے کہاکہ انہوں نے کبھی اس شخص کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کروائی، جس پر آج بھی انہیں پچھتاوا ہے کہ شاید دیگر لڑکیاں بھی اُس شخص کا نشانہ بنی ہوں، اس واقعے کے بعد ان کا دین سے تعلق بھی متاثر ہوا،بعد ازاں تھراپی اور نماز کے ذریعے ذہنی کیفیت پر قابو پایا اور اب دوبارہ ایمان کی جانب لوٹ چکی ہیں۔









