134

سوشل میڈیا پر جانوروں کی ہلاکت کی ویڈیوز، خاتون گرفتار

لاہور: ڈیفنس میں خاتون کو  جانور  (خرگوش) کو مار کر تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خانسہ حسین نامی خاتون کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا جب کہ پولیس نے خاتون کے گھر میں موجود پرندوں اورجانوروں کو وائلڈ لائف اور متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کا  ذہنی توازن درست نہیں لگتا جس پر اسے مینٹل اسائلم میں منتقل کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ خاتون سوشل میڈیا پر جانوروں کو مار کر عوام پر جانور خریدنے پر زور بھی ڈالتی تھی۔