قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اپنی فلم کے ہیرو ، ولن ، سنگر اور ناکام عاشق سب کے نام بتا دیے۔
حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران سلمان علی آغا نے مختلف اور دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔
دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ اپنی فلم بنائیں تو اس کے لیے ہیرو ، ولن ، سنگر اور ناکام عاشق کے کردار کے طور پر کس کو منتخب کریں گے ؟
اس پر سلمان علی آغا نےکہا کہ میں اپنی فلم میں ہیرو کیلئے بابراعظم ، ولن حارث رؤف ، کامیڈی رول کیلئے حسن علی، سنگر فخر زمان اور ناکام عاشق کیلئے عبد اللہ شفیق کو منتخب کروں گا۔
دوران انٹرویو سلمان علی آغا نے ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کے نک نیم بھی بتائے ۔
قومی کرکٹر نے بتایا کہ ٹیم میں سعود شکیل کو چوڑا ، بابر کو بوبی، فخر کو فوجی اور عبدا للہ شفیق کو ناکام عاشق کہہ کر پکارا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ جب مشکل میں ہوتے ہیں تو سعود شکیل کو فون کرتے ہیں ۔









