116

عالمی بلین مارکیٹ میں اضافہ، مقامی مارکیٹ متاثر

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1971 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر بڑھ کر 3345 ڈالر فی اونس ہے۔