112

بھارت کا عالمی کرکٹ میں بڑھتا ہوا کردار، ICC میں ایک اور کامیابی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر ایک بھارتی کو تعینات کردیا گیا۔

سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنجوگ گپتا آج سے چیف ایگزیکٹوآئی سی سی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس عہدے کے لیے 25 ممالک سے 2500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جب کہ سنجوگ گپتاکی تقرری مارچ میں شروع کیے جانے والے ریکروٹمنٹ پراسیس کے تحت ہوئی۔