91

پی ایس ایکس میں تیزی کا تسلسل، معیشت میں بہتری کی امیدیں روشن

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں مالی سال کے پہلے ہفتے میں زبردست تیزی رہی اور مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 7570 پوائنٹس اضافے سے 131949 پر بند ہوا اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 7629 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 124500 رہی اور بلند ترین سطح 132129 رہی جب کہ  بازار میں ایک ہفتے میں 4 ارب 83 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

 شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 206 ارب روپے رہی اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 847 ارب روپے بڑھ کر 15910 ارب روپے ہوگئی۔a