ادارہ شماریات نےمہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی 2.06فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6اشیاء سستی اور 27 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق حا لیہ ہفتے کے دوران ڈیزل 3.94 اور پیٹرول3.22 فیصد مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں چکن 13.05 اور پیاز 11.62 فیصد مہنگا ہوا, ٹماٹر 11.09 اور لہسن کی قیمت میں 5.40 فیصد اضافہ ہوا،جبکہ چینی کی قیمت میں 1.27فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 3.36 اور انڈے 0.59 فیصد سستے ہوئے، ایل پی جی اوردالوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔









