211

سونے کی قیمتوں میں اضافہ، شادیوں کا بجٹ متاثر ہونے کا خدشہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 3350 ڈالر ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 685 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے پر پہنچ گیا۔