بھارت سے تعلق رکھنے والی 80 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر منفرد انداز میں منائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ خاتون کا نام ڈاکٹر شردھا چوہان ہے جنہوں نے اسکائی ڈائیونگ کرکے دنیا کو یہ ثابت کردیا کہ شوق کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں۔
ڈاکٹر شردھا نے اپنی 80 ویں سالگرہ کو منفرد انداز میں منانے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے 10 ہزار فٹ بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ لمحہ خاتون کیلئے اس لیے بھی یاد گار رہا کیونکہ انہوں نے اسکائی ڈائیونگ اپنے بیٹے کے ہمراہ کی جو پیشے کے اعتبار سے اسکائی ڈائیونگ ٹرینر اور سابق فوجی ہے۔
ڈاکٹر شردھا اس کارنامے کے بعد بھارت کی سب سے عمر رسیدہ اسکائی ڈائیونگ کرنے والی خاتون بن گئی ہیں۔









