112

اداکار وشال نے شیفالی کے ساتھ ہونیوالی آخری چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا

بالی وڈ اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت کے بعد ان کے دوست اداکار وشال ادیتیا سنگھ نے آخری گفتگو کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

شیفالی اور وشال دونوں ہی رئیلیٹی شو بگ باس کے سپر ہٹ سیزن 13 میں شامل تھے، دونوں اکثر و بیشتر کئی پارٹیز پر سامنے نظر آتے  جب کہ اب وشال کی جانب سے انسٹاگرام پر دلخراش آخری گفتگو شیئر کی گئی۔

اداکار کی جانب سے شیئر کردہ اسکرین شاٹ میں دونوں نے جمعہ کی رات ملاقات طے کی تھی لیکن بدقسمتی سے شیفالی کی موت بھی جمعہ 27 جون کی شب کو ہوئی۔

تصویر: اداکار وشال نے شیفالی کے ساتھ ہونیوالی آخری چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا

فوٹو: اسکرین شاٹ/وشال سنگھ

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کی یہ چیٹ بدھ یعنی 25 جون کو رات 7 بج کر 43 منٹ پر ہوئی جب شیفالی نے وشال سے کہا کہ ہم جمعہ کو چلتے ہیں، آج کوئی بھی جگہ جانے کے قابل نہیں ہے۔

جواب میں وشال شیفالی سے جمعہ کی شب 10 بجے ملنے پر رضامند ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیفالی جریوالا  اچانک 42 برس کی عمر میں چل بسیں، موت کی حتمی وجہ تاحال نامعلوم ہے  تاہم پولیس کا کہناہے کہ اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ بتائی جاسکے گی۔

شیفالی جریوالہ 2002 میں 'کانٹا لگا 'گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔